Friday, July 19, 2019

اندھادھن 2018ع انڈین فلم

اندھادھن ایک ایسی فلم ہے جسے آخر تک دیکھنے کے بعد بھی تشنگی برقرار رہتی ہے۔ اور ایسے لگتا ہے جیسے کچھ باتیں رہ گئی ہیں جو سمجھ میں نہیں آئیں۔ یہ ایک تھرلر، ڈارک کامیڈی، رومانس اور کرائم فلم ہے۔ فلم کی اہم کاسٹ میں تبو، ایوشمان کھرانا، رادھیکا اپٹے اور ذاکر حسین شامل ہیں۔


فلم کا ڈئریکٹر سری رام راگھو ہے جو اس سے پہلے ایک حسینہ تھی، بدلا پور اور ایجنٹ ونود جیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔ ایوشمان کھرانا کا کہنا تھا کہ جب اسے فلم کی کہانی کا پتہ چلا تو وہ خود سری رام سے فلم کا رول مانگنے گئے تھے۔


یہ فلم سال 2018ع کی سب سے بڑی ہٹ فلم ثابت ہوئی اور 433 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اس فلم کو دیکھنے والوں نے بہت پسند کیا اور ایک سے زیادہ بارفلم کو دیکھا۔ بار بار دیکھنے کی ایک وجہ یہ تھی کہ کہانی میں بہت زیادہ ٹئسٹ تھے۔ ہر کوئی فلم کا آخری اینڈ اپنی مرضی کا بتا رہا تھا۔


فلم میں ایوشمان نے ایک اندھے کا رول ادا کیا ہے، جس پر شک کیا جاتا ہے کہ وہ دیکھ سکتا ہے۔ یہ گتھی پوری فلم دیکھ لینے کے بعد بھی نہیں سلجھتی۔ فلم کی یہی بات اس فلم کو دلچسپ بناتی ہے۔ اگر آپ نے یہ فلم نہیں دیکھی تو یقین مانئے آپ ایک اچھی فلم سے محروم ہو رہے ہیں۔